فرخ حبیب نے اعتزاز احسن کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

فرخ حبیب نے اعتزاز احسن کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

فرخ حبیب نے اعتزاز احسن کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
فرخ حبیب نے اعتزاز احسن کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اگر اعتزاز احسن پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو آئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن اپنی پارٹی میں کھل کر اختلاف کرتے ہیں، وہ کارکنوں کے رول ماڈل ہیں۔

فرخ حبیب کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی بادشاہ ہیں، کوئی اختلاف کرنے کی جرات نہیں کرتا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر اچھے آدمی کے لیے پارٹی میں شامل ہونے کے راستے کھلے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

World view news